خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک شخص زخمی

کوئٹہ (ملت + اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا،ملزمان فرار ،پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حکیم اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کوفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ،پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔