خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :وزیراعظم نے گورنر ہائوس میں سول سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کردیا

کوئٹہ: (اے پی پی) وزیر اعظم ایک دوزہ دورے کے دوران کوئٹہ پہنچ گئے ۔ کوئٹہ پہنچنے پر انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا ۔ اس سے قبل کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے استقبال کیا ، وزیر اعظم نے خضدار دادو ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا ، کوئٹہ میں قائم یہ گرڈ سٹیشن 220 کے وی کا ہے ، وزیر اعظم کو کوئٹہ کے دورے میں شہر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ بلوچ قوم کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔ وزیر اعظم نے لورالائی سے ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا ، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران گیس کے نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے جن پر 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔