خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ کا اعلان کردہ بونس نہ ملا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ کا اعلان کردہ بونس نہ ملا
کوئٹہ:(ملت آن لائن) بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی اور ایم پی اے ہاسٹل کے ملازمین کے لئے ایک بونس کا اعلان کیا تھا۔ 5 ماہ گرزنے کے باوجود سیکرٹری خزانہ کی جانب سے تاحال بونس کا ریلیز آرڈر جاری نہیں ہوا۔ جس کے خلاف ملازمین نے احتجاجاً اسمبلی اور ہوسٹل کے تمام گیٹس کو تالے لگا دیئے۔ احتجاج کرنے والے افسران اور ملازمین نے اسمبلی گیٹ پر دھرنا بھی دیا۔ بلوچستان اسمبلی و ایم پی اے ہوسٹل سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بونس کا ریلیز آرڈر جاری نہیں ہوتا۔ اسبملی کی تالہ بندی کے سبب دفتری کام سے آنے والے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔