خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :ٹرانسپورٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال ، سڑکیں بلاک

کوئٹہ :(آئی این پی) کوئٹہ میں ٹرانسپورٹرز کی مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال ، قومی شاہراہیں بلاک کردیں ۔ ہڑتال کی کال متحدہ بلوچستان ٹرانسپورٹ الائنس نے قومی شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں پر تعینات فورسز کی جانب سے جگہ جگہ ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے ، سید حمید کراس ، خانوزئی اور بیلہ میں این ایچ اے کی جانب سے قائم ٹول پلازہ ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود ختم نہ کرنے خلاف دی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے کئی بار مطالبات تسیلم کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے لیکن عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ہے ۔