خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: پاک آرمی کےتربیت لینےوالے 470 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

کوئٹہ: (اے پی پی) پاک آرمی کے ای ایم ای سینٹر میں پاسنگ آؤٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک آرمی کے فارغ التحصیل ہونے والے 470 جوان شریک ہوئے۔ تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نے تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا اور اب یہ جوان امن، عوام اور ملک کے دشمنوں کے عزم خاک میں ملانے کے لئے تیار ہیں۔ پروقار تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل ریحان عبد الباقی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تربیت کا معیار ہر لحاظ سے قابل ستائش ہے، بلوچستان کی نئی نسل ہی یہاں کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران سمیت پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کی فیملیز بھی شریک تھیں۔