خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :پرنسپل لا کالج کےقتل کیخلاف وکلا کا بائیکاٹ

کوئٹہ :(اے پی پی) کوئٹہ میں پرنسپل لاء کالج کے قتل کے خلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ پرنسپل امان اللہ کے قتل پر وکلاء کی جانب سے 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے ۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن کی کال پر پرنسپل لاء کالج کوئٹہ امان اللہ کے قتل کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے میں عدالتی بائیکاٹ کی کال دی ، جس پر ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں دوسرے روز بھی وکلاء پیش نہیں ہوئے اور عدالتی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ۔ عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں ، وکلاء کے احتجاج کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، پرنسپل لاء کالج کو دو روز قبل گھر سے کالج جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔