کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں قتل ہونے والے پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے قتل کے خلاف وکلاء تیسرے روز بھی عدالتوں سے بائیکاٹ پر ہیں ۔ وکلاء کے علالتوں میں پیش نہ ہونے پر تمام مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں تک ملتوی کردی گئی ہے ،جسکی وجہ سے سائلین تیسرے روبھی مشکلات سے دوچار ہیں ، تمام عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ہیں اور یوم سوگ منایا جا رہا ہے ۔ بلوچستان کی وکلاء تنظمیوں کی جانب سے تین روز کے بائیکاٹ اور سوگ کا اعلان کیا گیا تھا ۔ واضح رہے کہ پرنسپل لاء کالج بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو نامعلوم افراد نے 8 جون کو گھر سے کالج جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔
خبرنامہ بلوچستان
کوئٹہ :پرنسپل کالج قتل، وکلا کا تیسرے روزبھی بائیکاٹ
![](http://www.millat.com/wp-content/uploads/2016/06/untitled-13.png)