خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: پولیس اہلکارآپس میں لڑپڑے، تین اہلکارجاں بحق

کوئٹہ: (آئی این پی) مشرقی بائی پاس منظور شہید پولیس تھانے میں ایس ایچ او نور بخش اور پولیس اہلکار پرویز میں تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او سمیت ایک اہلکار ہلاک ہو گیا اور ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں کانسٹیبل پرویز بھی ہلاک ہو گیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کر دی۔ زخمی اہلکار کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔