خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں آرمی کے کیپٹن روح اللہ بھی شہید

راولپنڈی(ملت + آئی این پی ) کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں ایلیٹ آرمی کمانڈو کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہو گئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں آرمی کے کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی۔