خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: چینی جوڑے کے اغوا میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری

کوئٹہ(ملت آن لائن)کوئٹہ میں پولیس نے چینی جوڑے کے اغوا میں ملوث ملزم کا خاکہ جاری کردیا ، جنا ح ٹاؤن سے اغوا کئے گئے چینی جوڑے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح ٹاؤن سے 24 مئی کی دوپہر ایک بجے کے قریب چینی جوڑے کو اغوا کیا گیا تھا، چینی جوڑے کے اغوا کے بعد پولیس نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں سرچ آپریشن کیے مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔پولیس نے چینی جوڑے کے اغوا کے ایک ملزم کا خاکہ جاری کردیا ہے۔