خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ڈبل سواری پر پابندی، دفعہ 144 نافذ

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے باعث کوئٹہ میں ایک ماہ کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائداور دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، پانچ افراد کے اکھٹے ہونے، اسلحہ کی نمائش اور ریلیوں پر ایک ماہ کی پابندی عائد اور دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔یاد رہے صوبائی حکومت کی جانب سے یہ اقدام دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے عائد کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔واضع رہے ہفتہ کے روز دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین جوانوں اور ایک اہلکار کو شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا۔ گزشتہ ماہ دہشتگردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کرکے 61 زیر تربیت اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔