خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ: (آئی این پی) بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے عالمو چوک بم دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ دوران کاروائی تین افراد کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ تینوں ملزمان گزشتہ جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر ہونے والے بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔ تینوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔