خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ ‘کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی بے ہوش ‘سول ہسپتال منتقل

کوئٹہ (ملت آن لائن + آئی این پی) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی بے ہوش ہو گئے ‘ متاثرہ افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں کمرے میں گیس بھرنے سے میاں بیوی بے ہوش ہو گئے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں طبی امداد کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔