خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: کومبنگ آپریشن کےدوران تین دہشت گرد ہلاک ، دواہلکارزخمی

کوئٹہ: (اے پی پی) کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف سرگرم ہے ۔ فرنٹیئر کور ، انسداد دہشتگردی فورس اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ہزار گنجی میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا ۔ دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی ۔ دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف دستی بموں کا استعمال بھی کیا گیا ۔ اس دوران دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سیکورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے دو پسٹل ایک کلاشنکوف تین موبائل فون اور دو موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے لی گئیں ۔