خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: کپڑے کی مارکیٹ میں آتشزدگی

کوئٹہ: (ملت+اے پی پی) آتشزدگی قندھاری بازار سے متصل کپڑے کی مارکیٹ کٹ پیس گلی میں لگی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مارکیٹ کی ایک درجن سے زائد دوکانیں اسکی زد میں آ گئیں، جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ فائر بریگیڈ نے تقریبا دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کے عمل میں ایک فائر فائٹر بھی جھلس کر معمولی زخمی ہوا جسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔