خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ کیسکوکارروائی،20 بجلی چورگرفتاراورجرمانہ

کوئٹہ: (اے پی پی ) وزارت پانی وبجلی اورچیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اللہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر سپیشل مجسٹریٹ کیسکوسینٹرل سرکل نے ایکسئن سٹی ڈویژن شاہد رئیسانی اورایس ڈی او عبدالرحیم ،لائن سپرنٹنڈنٹ بیگ محمددہواراورپولیس پارٹی پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ جوائنٹ روڈ، سریاب روڈاورڈبل روڈکے علاقوں میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ اس دوران جہا ں بجلی کے غیرقانونی استعمال پر الیکٹرسٹی ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 20افراد کو گرفتار کرلیا گیاجن کے چالان سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کئے گئے ۔ملزمان کے خلاف مزیدقانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت پانی وبجلی کی ہدایات پر بجلی چوروں اورنادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے سلسلے میں خصوصی کاروائی صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوسپیشل مجسٹریٹس تمام آپریشن سرکلز میں الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت بجلی چوروں اورنادہندگا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے غیرقانونی کنکشنز اورکنڈے فوری طورپرہٹاکر بجلی کے غیرقانونی استعمال سے اجتناب کریں اور اپنے ذمہ بل بروقت اداکریں علاوہ ازیں بجلی چوروں کی نشاندہی کرنے میں کیسکوسے تعاون کریں۔