خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام

کوئٹہ: گورنربلوچستان پرحملے کی کوشش ناکام
کوئٹہ:(ملت آن لائن) گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکا بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے خود کش جیکٹس اور ہتھیار برآمد کر لیے۔صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں نے گورنر بلوچستان کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو بر وقت کارروائی سے نا کام بنا دیا۔ انہوں نے کہا گرفتار دہشتگردوں حامد بشیر اور منور احمد کا تعلق شجاع خانزادہ کو شہید کرنے والے گروپ سے ہے، دونوں دہشت گردوں کو گلستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، منور احمد نے سہولت کاری کا کردار ادا کرنا تھا۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ چرچ پر حملہ کرنے والوں تک بھی پہنچیں گے، پولیس فورسز کو بلٹ پروف گاڑیاں مہیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہائی پروفائل لوگوں کے لیے سکیورٹی کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔