خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ہزارگنجی میں نامعلوم افراد کی دکان پرفائرنگ

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی دکان پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں بیٹھے دو افراد جاویداور دل مراد زخمی ہوگئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔(ن م)