خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کا21 روز بھی احتجاج جاری

کوئٹہ:(آئی این پی) ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج 21 ویں روز بھی جاری ، او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث ہسپتال آنے والے مریض رل گئے ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 25 مئی کا وقت دے دیا ، کہتے ہیں اگر تک مطالبات تسلیم نہ کئے تواسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے 21 ویں روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ بدستورجاری ہے جس کے باعث سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال آنے والے مریضوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی سمیت ڈاکٹروں کے تحفظ اور دیگر مطالبات کے لیے پر امن احتجاج پر ہیں جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے ، جبکہ دوسری جانب مغوی ڈاکٹر ارشاد کھوسہ بھی تاحال بازیاب نہیں ہوئے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے اگر 25 مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو شدید لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، پیرا میڈیکل فیڈریشن 25 مئی کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے جو مطالبات کے حل تک جاری رہے گا ۔