خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :ینگ ڈاکٹرز کی چوتھے روز بھی ہڑتال

کوئٹہ :(اے پی پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز چوتھے روز بھی بند رکھی ۔ او پی ڈیز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے چوتھے روز بھی صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کا علاج نہیں کیا جا رہا جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال تنخواہیں ریلیز نہیں کی گئیں نہ ہی ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ، مطالبات تسلیم نہ ہونے تک بائیکاٹ جاری رہے گا ۔