خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ :یوم دفاع پر پاک فوج کے تحت عسکری میلہ

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ میں بھی یوم دفاع پاکستان جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،اسی حوالے سے پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کا انتظام کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے شہری اور پاک فوج وطن کا دفاع کرنے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو نہیں بھولے ہیں،آج بھی انہیں یاد کررہے ہیں۔ یوم دفاع کے موقع شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے عسکری پارک کوئٹہ میں خصوصی تقریب اور عسکری میلہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں سول و عسکری حکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد کی شرکت کا امکان ہے، میلہ میں فوجی سازو سامان بھی نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔