خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: 13 سالہ طیبہ کے قتل کے شبے میں مقتولہ کا بھائی گرفتار

کوئٹہ: 13 سالہ

کوئٹہ: 13 سالہ طیبہ کے قتل کے شبے میں مقتولہ کا بھائی گرفتار

کوئٹہ: (ملت آن لائن) کوئٹہ میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کے الزام میں بچی کا بھائی گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا۔ کلی اسماعیل میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے الزام میں مقتولہ کے بھائی کامران کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو نا معلوم مقام پر رکھا گیا ہے۔ تھانہ جناح ٹاؤن کے عملے کا بتانا ہے کہ ملزم کو تاحال تھانے منتقل نہیں گیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔
یتیم بچی زیادتی کے بعد قتل
دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی محمود کی مدعیت میں رات گئے نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا، کلی اسماعیل میں 13 سالہ بچی طیبہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ بچی کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔ جنہیں ٹیسٹ کے لئے پنجاب فرانزک لیب لاہور بھیجا جائے گا۔ بچی کی میت تدفین کے لئے دنیا پور روانہ کر دی گئی ہے۔