خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ: 2گروپوں میں تصادم،2 افراد زخمی

کوئٹہ:(اے پی پی) کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر2 گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بشیر اور ظہور زخمی ہوگئے،پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے ۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔