خبرنامہ بلوچستان

کوہلو ،ایف سی کی کارروائی ، دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد

کوہلو (ملت آن لائن + آئی این پی) ایف سی کی کوہلو کے علاقے کاہان اور اشتراک میں کارروائیاں، ایک دہشتگرد ہلاک ، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کی کاہان میں کارروائی کے دوران فائرنگ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے 2 ایس ایم جیز اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے ، جبکہ اشتراک کے علاقے میں ایک اور کارروائی میں کالعدم تنظیم کے خفیہ ٹھکانے سے مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز برآمد ہوئے ہیں۔