خبرنامہ بلوچستان

کچلاک،16مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمدکرلیا گیا

کوئٹہ:(اے پی پی)فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کی کچلاک میں مشترکہ کارروائی کے دوران 16مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا،سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کو فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے کچلاک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 16مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 3عدد نائن ایم ایم پستول ،109راؤنڈز اے ایم ایم،2عدد 30بور پستول ،2عدد سات ایم ایم ،ایک عدد 38بور،ایک عدد 223گن ،8عدد موٹر سائیکل اور ایک عدد سائیکل بھی برآمدکرکے پولیس کے حوالے کردیا ،مزید پولیس اس سلسلے میں تحقیقات کررہی ہے۔