خبرنامہ بلوچستان

کچلاک اور تربت میں ایف سی کا سرچ آپریشز،21گرفتار

کوئٹہ:(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے کچلاک اور تربت میں ایف سی کے سرچ آپریشز،اکیس افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک کی کلی اسٹیشن میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے سولہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سےا سلحہ برآمد کرلیا ۔ دوسری آپریشن سیکورٹی فورسز نے تربت کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔