خبرنامہ بلوچستان

کچلاک میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ ،19مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد

کوئٹہ۔ (اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں سیکورٹی فورسز کا چھاپہ ،19مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو الصبح سیکورٹی فورسز نے کچلاک کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا،گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔