خبرنامہ بلوچستان

کیسکو انجینئرزآفیسرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

کیسکو انجینئرزآفیسرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس

کو ئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) انجینئرزوآفیسرزایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کیسکولائن سپرنٹنڈنٹ امیرحمزہ لانگواورعبدالرشید کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاگیا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے صدرمیرمجیب الرحمن مری، جنرل سیکریٹری محمدنظام اچکزئی سمیت انجینئرزاورافسران نے شرکت کیں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر میرمجیب الرحمن مری نے کہاکہ مرحومین نہایت محنت اورلگن سے ہمیشہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے انجام دیتے تھے اور وہ کیسکوکے لائق اورقابل کارکن تھے وہ کمپنی میں قیمتی اثاثہ کی حیثیت رکھتے تھے جن کی کمی مدتوں تک محسوس کی جائے گی۔تعزیتی ریفرنس کے آخرمیں مرحومین کے لئے دعابھی کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اُنہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوراُن کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے۔