خبرنامہ بلوچستان

گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق

خاران؛ (ملت+اے پی پی)خاران کے علاقے میں سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے ندی کالان میں سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ جانے سے دوا فراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں جاوید اور علی احمد شامل ہیں،دونوں لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردیا۔