خبرنامہ بلوچستان

گندواہ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جا ں بحق

جھل مگسی:(اے پی پی)جھل مگسی کے علاقے گندواہ میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جا ں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جمعہ کو گندواہ کے علاقے فتح پورمیں اچانک بجلی کاکرنٹ لگنے سے جنگل فقیرنامی شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس مزید اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے ۔