خبرنامہ بلوچستان

گوادر،تالار کے قریب کوچ اور ڈمپر میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

گوادر (ملت + آئی این پی) گوادر کے علاقے تالار کے قریب مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ بس تربت سے کراچی جارہی تھی۔بلوچستان کے علاقے مند سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ تالار کے قریب دوسری سمت سے آنیوالے ڈمپر سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تربت ہسپتال منتقل کیا۔لیویز حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت بدل خان،اختر حسین اور منصور کے ناموں سے ہوئی۔