خبرنامہ بلوچستان

گوادر:گھر میں دھواں بھرنےسےچارافراد جاں بحق

گوادر(آئی این پی) پشکان میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے‘ جاں بحق افراد میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پشکان میں گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چاروں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ (ن غ)