خبرنامہ بلوچستان

گوادر پورٹ کی ترقی خطے اورایران کے مفاد میں ہے، ایرانی قونصل

کوئٹہ: (اے پی پی) بلوچستان میں متعین ایران کے قونصل جنرل محمدرفیعی نے کہاہے کہ گوادر پورٹ کی ترقی خطے اوراسلامی جمہوری ایران کے مفاد میں ہے۔گوادر پورٹ کی ترقی وفعالیت بلوچستان کی اقتصادی ترقی کاباعث بنے گی جس سے روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی اسمگلنگ اورغیرقانونی سرگرمیاں کم ہوجائے گی۔یہ بات انہوں نے ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ گوادرپورٹ اور چار بہار پورٹ ایک دوسرے کی تکمیل کیلئے لازم وملزوم ہیں جو دونوں برادرہمسایہ ممالک کے درمیان تجارت کی شرح اورتعلقات کومزید بڑھانے کا باعث بنے گے کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ایران جوائنٹ بارڈ رٹریڈ کمیٹی کے اجلاس میں تجارتی واقتصادی ترقی میں حائل رکاوٹوں کودور کرنے اوردونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تجارت کی سالانہ شرح میں اضافے سمیت اہم فیصلے لئے جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئینگے ۔ایرانی قونصل جنرل محمد رفیعی نے کہاکہ ایران گوادر پورٹ کوعلاقاتی ترقی اورتجارت کی حجم اوردونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کا بہترین موقع سمجھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ کی ترقی وفعالیت بلوچستان کی اقتصادی ترقی کاباعث بنے گی جس سے روزگار کے نئے مواقعوں کی فراہمی اسمگلنگ اورغیرقانونی سرگرمیاں کم ہوجائے گی اس لیے گوادر پورٹ کی ترقی خطے اوراسلامی جمہوری ایران کے مفاد میں ہے ۔