خبرنامہ بلوچستان

گورنر بلوچستان؛ بجٹ اجلاس 18جون کو طلب

کوئٹہ۔:(اے پی پی ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18جون کو طلب کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 18جون بروز ہفتہ شام 4بجے صوبائی اسمبلی ہال شارع زرغون کوئٹہ میں طلب کرلیا ہے ۔