خبرنامہ بلوچستان

گورنر بلوچستان نے سرفرازڈومکی کا استعفیٰ منظورکرلیا

گورنر بلوچستان نے

گورنر بلوچستان نےسرفرازڈومکی کا استعفیٰ منظورکرلیا

کوئٹہ (ملت آن لائن) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد صوبائی وزیر سرفراز ڈومکی نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھجوایا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔

…………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے….موجودہ صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے فعال کردار ادا کیا ہے ،پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ(ملت آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہر علاقے میں امن وامان کی بہتری اور بلا امتیاز عوام کے مال کی حفاظت حکومت اور متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کے مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین ، ضلعی سینئر معاون سیکرٹری مےئر پشین سید شراف آغا ، علاقائی سیکرٹری نیاز محمد نیاز نے کلی خیرو میں محمود کاکا کی رہائش گاہ پر سے مستعفی ہونیوالے نصراللہ خان کی سربراہی میں 70افراد کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پارٹی علاقائی رہنما قدوس خان ، شاہ ولی خان اور کونسلر شوکت خان سنزر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ اور اس کی قیادت ، رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اورکارکنوں نے ہمیشہ ہر فورم پر پشتونخواء وطن کے تمام عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے فعال کردار ادا کیا ہے ۔ پارٹی نے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہر علاقے میں تعلیم ، صحت ، پینے کے صاف پانی ،سڑکوں ، ڈیموں کی تعمیر ، پرائمری ، مڈل ، ہائی سکولوں ، یوینورسٹیز کے کیمپس، بجلی کی سہولیات کی فراہمی ، زرعی ترقی کیلئے اقدامات ،طلباء وطالبات کو وظائف کی فراہمی ، غریب مریضوں کے علاج ، سپورٹس فنڈز کی فراہمی سمیت ، ہر شعبہ زندگی میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے ۔ ہر علاقے میں ان ترقیاتی سکیموں کے مثبت اثرات نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی خزانے کو عوام پر خرچ کرنے اوراسے عوام کا حق قرار دیکرعوام پر کوئی احسان نہیں کیا ہے بلکہ عوام کو اپنے حقوق واختیارات سے مزید روشناکرایا ہے۔