خبرنامہ بلوچستان

گورنر بلوچستان کی چینی ادارہ کنفیوشس کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات

بیجنگ (ملت + آئی این پی) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چین کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر سے ملاقات کر کے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مجوزہ قیام پر بھی گفتگو کی گئی ۔ بدھ کو چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چینی کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے مجوزہ قیام پر بھی گفتگو کی گئی ۔اس کے علاوہ گورنر بلوچستان نے چائنہ انسٹی ٹیوٹ آف کونٹمپریری انٹرنیشنل کے سکالرز سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور سی پیک منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناء پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے گورنر بلوچستان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا ۔ یا د رہے گورنر بلوچستان 14نومبر سے 20رکنی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جن میں زیادہ تر قبائلی ارکان شامل ہیں۔ وفد بیجنگ کے بعد شنگھائی اور ارمچی کا دورہ بھی کرے گا ۔