خبرنامہ بلوچستان

گیس لیکج کے باعث دھماکا، میاں بیوی جھلس گئے

گیس لیکج کے باعث دھماکا، میاں بیوی جھلس گئے
کوئٹہ:(ملت آن لائن) کوئٹہ کے علاقے خیزی چوک کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس گئے۔ خیزی چوک پر اخترمحمد نامی شخص کے گھر میں اہل خانہ نے گیس ہیٹر جلانے کے لئے ماچس کی تیلی جلائی تو گیس لیکج کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا، دھماکے سے اختر محمد اور اسکی بیوی عارفہ بی بی جھلس گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے طبی امداد کے بعد انہیں بی ایم سی ایچ کے برن یونٹ منقتل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق خاتون اور مرد 50 فیصد جھلسے ہیں تا ہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔