خبرنامہ بلوچستان

ہرنائی: نالےمیں ڈوب کر2بچے جاں بحق

ہرنائی:(اے پی پی) ہرنائی شہرمیں نالے میں ڈوب کردوبچے جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو ہرنائی شہر کے قریب نالے بارش کے پانی سے بھر گئے جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوگئے بچوں کے عمریں چھ اور سات سال بتائی گئی ۔پولیس کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاشیں مقامی ہسپتال منتقل کردی جہاں ضرور ی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ۔پولیس مزید اس سلسلے میں تفتیش کررہی ہے۔