خبرنامہ بلوچستان

ہزارگنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھینے کی کوشش

کوئٹہ۔(اے پی پی)کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کوکوئٹہ کے علاقے ہزارگنجی میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی ،مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔