خبرنامہ بلوچستان

ہمارے دور میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیشرفت ہوئی تھی: عبدالمالک

جعفرآباد(ملت + آئی این پی ) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں ناراض بلوچوں کے ساتھ مذاکرات میں کافی حد تک پیش رفت ہوئی تھی اب معلوم نہیں کہ فی الوقت صورتحال کس نہج پر ہے ، بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ضرورت پڑی تو اس سلسلے میں گورنمنٹ کا ہر ممکن ساتھ دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جعفرآباد میں نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میر نعیم خان کھوسہ کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے جعفرآبادمیں نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمامیرنعیم خان کھوسہ کی رہائش گاہ پرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کے دورمیں ناراض بلوچوں کے ساتھ مزاکرات کافی حدتک آگے گئے تھے اب معلوم نہیں کہ موجودہ حکومت کیاکررہی ہے میں اپنے پارٹی کے ساتھ مصروف ہوں اورہماراآج بھی یہی موقف ہے کہ بلوچستان کامسلہ مزاکرات کے ساتھ حل کیاجائے اُنہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اورمسلم لیگ ن کی بلوچستان میں کیپسٹری میں فرق ہے اب تک ہماری پارٹی نے یہ فیصلہ نہیں کیاکہ آئندہ الیکشن میں ہم کس کے ساتھ اتحادکریں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ عمران خان کااحتجاج اُنکاجمہوری حق ہے لیکن عمران خان کوئی ایساقدم نہ اٹھائے جس سے جمہوریت کونقصان ہو،اورعمران خان کی ایسی کی تیسی بھی نہ ہواُنہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ملوث عناصرکوسزاملنی چاھیئے ،میں نصیرآبادکے دورے پرہوں میری خواہش ہے کہ نصیرآبادڈویژن نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیارکرے۔