خبرنامہ بلوچستان

ہم پرجمہوریت کوسبوتاژکرنےکےالزامات لگانےوالوں کوکچھ نہ ملا‘ سرفرازبگٹی

ہم پرجمہوریت کو

ہم پرجمہوریت کوسبوتاژکرنےکےالزامات لگانےوالوں کوکچھ نہ ملا‘ سرفرازبگٹی

کوئٹہ :(ملت آن لائن) وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا، اسمبلیاں اپنی معیاد پوری کررہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق منشیات کےعادی افراد کی بحالی کی تقریب سے وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیرسرکاری تنظیموں کواس کام میں آگے آنا چاہیے، انسداد منشیات کے لیے کام کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے گا۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ بحال افراد کو میرٹ پرملازمت دے کر حوصلہ افزائی کریں گے۔ سرفرازبگٹی نے کہا کہ سینیٹ کے لیے ٹکٹوں پرماہرین ہی رائے دے سکتے ہیں، خواہش ہےسینیٹ انتخابات وقت پر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی تبدیلی جمہوری عمل تھا، اسمبلیاں اپنی معیاد پوری کررہی ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہم پرجمہوریت کوسبوتاژکرنے کے الزامات لگانے والوں کو کچھ نہ ملا۔