خبرنامہ بلوچستان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کا بائیکاٹ

کوئٹہ:(آئی این پی ) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے بلوچستان بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے 12 روز کی ٹوکن ہڑتال کے بعد آج کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بی ایم سی ہسپتال اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا مکمل طور پر بائیکاٹ کر دیا ۔ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈیز میں حاضر نہیں ہوں گے ۔ سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں کے بائیکاٹ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں کریں گے ۔