خبرنامہ بلوچستان

یوم پاکستان کی مناسبت سے عسکری پارک میں میلے کا انعقاد

کوئٹہ (ملت + آئی این پی) ملک بھر میں 77واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایاگیا ،صبح کی آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا دن کے آغاز پر وطن عزیز کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یوم پاکستان پر تمام سرکاری ونجی عمارات پر قومی پرچم لہرائے گئے، کوئتہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دوسری جانب صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے عسکری پارک میں میلے کا انعقاد کیا گیا‘ جس کاافتتاح گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی نے کی جبکہ اس موقع پر سپیکر بلوچستان اسمبلی ‘ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے بھی میلے میں شرکت کی جبکہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض و دیگر فوجی و سول حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔