خبرنامہ بلوچستان

یونان جانے والے 118پاکستانیوں کوگرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا

چاغی (آئی این پی )غیر قانونی طور پر یونان جانے والے 118پاکستانی باشندوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران سر حد سے غیر قانونی طور پر ایران سر حد پار کر نے کی کوشش کر نے والے 118پاکستانی باشندوں کو ایرانی فورسز نے گرفتار کر کے اپنی قانونی چارہ جوئی کے بعد گزشتہ روز پاک ایران سر حدی گیٹ سے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔