خبرنامہ بلوچستان

 پاک افغان سرحد پر’ باب دوستی‘ کھل گیا

چمن:(آئی این پی) چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی کھول دیا گیا۔دوہفتے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ دونوں ملکوں کے شہریوں نے تالیاں بجاکر خوشی کا اظہار کیا۔پاک افغان سیکورٹی فورسز نے ہاتھ ملایا ،گلے بھی ملے،باب دوستی پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ پاکستانی حکام نے 14 روز بعد آج باب دوستی کھولنے کا فیصلہ کیا تھا،باب دوستی گیٹ 18 اگست سے 31 اگست تک بند رہا۔ 18 اگست کو بھارت نواز بعض افغانیوں کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف چمن بارڈر پر پاکستانی حکام نے احتجاجاً بند کردیا تھا،13 روز کے دوران پاکستان اور افغانستان کے دونوں جانب تجارت بند رہی،تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔