خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ والوں کیلئے فضائی کے بعد زمینی سفر بھی مشکل ہوگیا

کوئٹہ(آئی این پی )پی آئی اے ملازمین کے بعد کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی بسوں کے مالکان نے بھی ہڑتال کردی ،جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کاسامنا رہا۔ فضائی سفر کے بعد کوئٹہ والوں کے لیے اب زمینی سفر بھی مشکل ہوگیا۔ اس مشکل کی وجہ بنی ہے آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین جس نے بس اڈوں کی کوئٹہ شہر سے نواحی علاقے ہزار گنجی منتقلی کے خلاف ہڑتال کرکے بسیں کھڑی کردی ہیں۔ فضائی سفر کے بعد بس سروس بند ہونے سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا رہا۔غریب اور متوسط طبقہ بسوں کی ہڑتال سے خاص طور پر متاثر رہا ہے۔