خبرنامہ گلگت

اداروں کے مسائل کم ہورہے ہیں: فرمان عل

گلگت (ملت + اے پی پی) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی خصوص دلچسپی سے بلدیاتی اداروں کے مسائل کم ہورہے ہیں اور اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے کیلئے مدد ملی ہے ۔گلگت میونسپل کارپوریشن کے بعد سکردو کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیکر وزیر اعلیٰ نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس اقدام سے میونسپل کارپوریشن سمیت ضلع کونسلوں کو خودمختار بنانے میں مدد ملے گی۔ اے پی پی سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے اس اقدام سے ملازمین کیلئے بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہیں عوام مسائل کے حل میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی محکمہ لوکل گورنمنٹ عوامی خدمت کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔لوکل کونسل اور میونسپل کمیٹاں عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کو تیز کریں تاکہ گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل حل ہوسکیں ۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانے کیلئے مزید بہتر اقدامات کریں گے تاکہ گھر کی دہلیز پہ عوامی مسائل کے حل میں مدد مل سکے گی۔