خبرنامہ گلگت

استور،امتیازی سلوک اور میرٹ کی خلاف ورزی ہر گز قبول نہیں کریں گے، وزیر برقیات گلگت بلتستان

استور:(اے پی پی)گلگت بلتستان کے وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ امتیازی سلوک اور میرٹ کی خلاف ورزی ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔ پوری کابینہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو خوشحال بنائیں گے جس کے ثمرات معاشرے کے ہر فرد کو ملیں گے ٍ ۔