خبرنامہ گلگت

استور،حکومت خطے میں جاری میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی خواہاں ہیں

استور:(اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کو کوئی نہیں روک سکتا۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے خواہا ں ہیں اور صوبائی وزراء اپنی ذمہ داریوں کو بڑے اچھے انداز میں نبھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا ،عوام کو ریلیف پہنچانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔