خبرنامہ گلگت

استور،صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کےایجنڈے پرعمل پیراہے، برکت جمیل

استور:(اے پی پی) محکمہ سیاحت کے پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور اس میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے ۔اے پی پی سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی قیادت میں خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، علاقے کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔